اشتہار

عمر سرفراز چیمہ کو مشیرداخلہ پنجاب بنانے فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ برائے پنجاب لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، چیئرمین عمران خان نے بھی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کا منصب خالی ہوا تھا، آج وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے موقع پر عمر سرفراز چیمہ کے نام کو فائنل کیا۔

دورہ لاہور کے موقع پر صحافیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا تھا کہ پنجاب کا وزیر داخلہ کب بنایا جارہا ہے؟ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہی پتا چل جائے گا کہ کون وزیر داخلہ بنتا ہے؟

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے استعفیٰ دے دیا

اس سے قبل عمران خان سے ایوان وزیر اعلیٰ میں سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں حماد اظہر ، عمر سرفراز چیمہ ، حسان خاور اور ہاشم جواں بخت بھی شریک تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پنجاب کی صورت حال پرعمران خان کو بریف کیا ملاقات میں پنجاب کے نئے وزیر داخلہ کے نام پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہاشم ڈوگر نے بطور وزیرداخلہ پنجاب اپنے عہدے سے استفعیٰ دے دیا تھا، انہوں نے استعفے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں