17.3 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے استعفیٰ دے دیا۔ ہاشم ڈوگر نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو بھیج دیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب نے عہدے سے استعفے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ بطور وزیرداخلہ کام جاری رکھنانہیں چاہتا ذاتی وجوہات اور صحت کےمسائل کی وجہ سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی کابینہ میں شامل ارکان میں سے دوسرا استعفیٰ ہے۔ اس سے قبل وزیر معدنیات سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال کو وزیرداخلہ پنجاب کا قلمدان سونپنےکا فیصلہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں