اشتہار

کرکٹر عمراکمل نے مستحقین کے لئے گھر کے دروازے کھول دئیے

اشتہار

حیرت انگیز

دیگر کرکٹرز کی طرح عمراکمل بھی گذشتہ کئی سالوں سے اپنے گھر کے باہر افطار وسحری کا دستر خوان سجاکر روزے داروں کی دعائیں لے رہے ہیں۔

کرکٹر رومان رئیس، شاہد خان آفریدی سیمت کئی کرکٹرز کی جانب سے ماہ مقدس میں مستحق افراد کے لئے فی سبیل اللہ افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے، عمر اکمل بھی ان کرکٹرز میں شامل ہیں ۔

عمر اکمل نے بتایا کہ جب میں نے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اس وقت اپنی والدہ سے سحروافطاری کرانے کا مشورہ کیا انہوں نے حامی بھری گوکہ اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں مگر ان کا حکم پر آج تک عمل کررہا ہوں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

عمر اکمل نے بتایا کہ یہ سلسلہ کئی عرصے سے جاری ہے، قومی ذمے داری یا کسی اور وجہ سے ملک میں موجود نہ ہونے پر میری غیر موجودگی میں میری شریک حیات اس فرض کو نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کرتی ہیں۔

افطاری سے متعلق کرکٹر عمراکمل نے بتایا کہ جو گھر والے افطاری کرتے ہیں وہی اس دستر خوان کی زینت بنائی جاتی ہے ایسا ہرگز نہیں ہے کہ گھر والے کچھ اور کھائیں اور دسترخوان پر آنے والے افراد کو کچھ اور کھلایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ افطاری وسحری کے علاوہ میرے گھر سے مستحق افراد کے لئے راشن کا بھی انتظام کیا جاتا ہے جس کا سلسلہ سالہا سال چلتا رہتا ہے، یہ سلسلہ کئی عرصے سے جاری ہے تاہم آج میڈیا کے علم میں بھی آگیا میں چاہتا تھا کہ اس کام کو جتنا ہوسکتا ہے خفیہ رکھوں کیونکہ حکم الہیٰ بھی یہی ہے۔

عمر اکمل نے بتایا کہ میں اپنی جیب خرچ سے یہ سارے معاملات کرتا ہوں کسی فاؤنڈیش یا فلاحی تنظیم کا کوئی عمل دخل نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں مجھے اس طرح کی ضرورت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں