اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

امپائر کی انوکھے انداز میں ’وائیڈ بال‘ دینے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ میں وائیڈ بال، نوبال، چوکے اور چھکے کا اشارہ امپائر ہاتھوں سے دیتے ہیں لیکن بھارت میں ایک لوکل میچ میں امپائر نے انوکھے انداز میں وائیڈ بال کا اشارہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں لوکل کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا اسی دوران بولر نے وائیڈ بال کی تو امپائر وائیڈ بال کا اشارہ دینے کے لیے آگے بڑھے اور ہاتھوں کے بل الٹے کھڑے ہوکر ٹانگوں سے وائیڈ بال کا اشارہ دے دیا۔

لوکل امپائر کی اس انوکھے انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، امپائر کے اس انداز کو دیکھ کر کمنٹیٹر اور شائقین کرکٹ بھی دنگ رہ گئے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امپائر نے پہلے تو ٹانگوں سے اشارہ دیا اور بعد میں وہ ہاتھ سے ہی وائیڈ بال کا اشارہ دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کمنٹیٹر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وائیڈ بال کا اسٹائل دیکھیں، امپائر نے کمال کردیا۔

مذکورہ ویڈیو کو بھارتی آئی اے ایس افسر نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’جب یوگا اور کرکٹ ملتے ہیں جبکہ امپائر کا نام ڈی این روک بتایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس 19 سیکنڈ کے کلپ کو لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ وہ رن آؤٹ اور وکٹ گرنے کے لیے کیا کرے گا؟‘ ایک اور نے لکھا کہ ’لگتا ہے یوگا ٹیچر پارٹ ٹائم امپائر کے طور پر ملازم ہے۔‘ ایک تیسرے صارف نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’زبردست ویڈیو ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں