تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

عمرہ زائرین کیلیے اچھی خبر، نئی سہولت فراہم

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی حکومت نے انہیں مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مملکت کے دیگر شہروں سے عمرہ کے غرض سے مکہ آنے والوں کو مفت پارکنگ فراہم کی جائے گی جس کے لیے جگہیں مختص کر دی گئی ہیں۔

وہ عمرہ زائرین جنہوں نے اپنی پارکنگ لاٹس مخصوص کیے ہیں اور ان کے پاس بارکوڈ کی صورت میں اس کا ثبوت بھی موجود ہے انہیں گاڑی کے ساتھ جانے کی اجازت ہے۔

سعودی عرب : ماہ رمضان میں محکمہ ٹریفک کی نئی ہدایات جاری

البتہ ایسے زائرین جن کے پاس پارکنگ لاٹس کے ثبوت نہیں ان کے لیے شہر کے داخلی راستوں پر مفت پارکنگ کی سہولت موجود ہے جہاں وہ گاڑی پارک کرنے کے بعد شٹل بس سروس کے ذریعے عمرہ ادائیگی کے لیے جا سکتے ہیں۔

مفت پارکنگ کے لیے ‘توکلنا’ یا اعتمرنا ایپ پر عمرہ پرمٹ کا حصول لازمی ہے بغیر پرمٹ کے کوئی بھی شخص احرام میں مکہ مکرمہ نہیں جا سکتا۔

Comments

- Advertisement -