تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اقوام متحدہ کی کرونا ویکسین کی فراہمی کیلئے 15 ارب ڈالرز کی اپیل

نیویارک : انتونیو گوتیریس نے دنیا بھر میں کرونا ویکسین کی فراہمی کےلیے 15 ارب ڈالرز فنڈز کی اپیل کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کی پیشگی خریداری اور دنیا بھر میں فراہمی کےلیے وسائل موجود نہیں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے عالمی وبا سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرونا ویکسین کی تیاری اور کرونا پر تحقیق کرنے والے ممالک کی معاونت کو بھی ضروری قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے غیرمعمولی کاوشیں کی جارہی ہیں اس کے باوجود اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اس کے باوجود کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی’۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تین کروڑ پینتالیس لاکھ 69 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جن میں سے 10 لاکھ 29 ہزار 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اڑھائی کروڑ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -