پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

سلامتی کونسل: غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ موخر کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ مسلسل دوسرے روز بھی مؤخر کردی گئی، رکن ممالک کا قرارداد کے مسودے پر اختلاف سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا قرارداد میں جنگ بندی کی اصطلاح استعمال کرنے کے مخالف ہیں۔

خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسودے میں جنگ میں وقفہ، معاہدہ یا انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے الفاظ پر اختلافات ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی امریکا نے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کردیا تھا، اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد سلامتی کونسل پر اقدام کے لیے دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایک سینئر حوثی اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں کشیدگی پر قابو پانے کے لیے ”مذاکرات”جاری ہیں۔

فرانس جانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

ایک حوثی ترجمان نے کہا کہ اس گروپ نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اپنی کارروائیوں کے بارے میں نامعلوم ”بین الاقوامی جماعتوں ”کے ساتھ عمان کی ثالثی میں بات چیت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں