جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

غزہ میں فوری جنگ بندی کیلیے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد منظور کر لی۔

الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے پیش کی ہے جس پر آج ہی ووٹنگ کی گئی۔

قرارداد کی 14رکن ممالک نے حمایت کی جب کہ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

- Advertisement -

قرارداد میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیا گیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں شہریوں کی حفاظت اور انسانی امدادکی فوری ضرورت پربھی زور دیا گیا ہے۔

اس سے قبل روس اورچین نے جمعہ کو امریکی قراردارکےمتن پراعتراض کر کے ویٹو کر دی تھی۔

قراداد جمع کروانے والے ممالک میں الجزائر گیانا، ایکواڈور، جاپان، مالٹا، موزمبیق، سیرا لیون، سلووینیا، جنوبی کوریا اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

اجلاس کا آغاز میں ارکان نے جمعے کو روس پر حملے کے متاثرین کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں