اشتہار

انگریزی کے پرچے میں غیر اخلاقی سوال، یونیورسٹی کا وزیٹنگ لیکچرار نوکری سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی میں انگریزی کے پرچے میں غیر اخلاقی سوال کا معاملہ سامنے آنے پر یونیورسٹی کے وزیٹنگ لیکچرار کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے پروگرام بی ای ای کے پہلے سمسٹر کے امتحان میں انگریزی کے کمپوزیشن کے پرچے میں دو بہن بھائیوں میں غیر فطری تعلق کا سوال پوچھا گیا تھا۔

نامناسب سوال پر طلبہ کو 300 الفاظ پر مشتمل چار پیراگراف لکھنے کا کہا گیا تھا، غیر اخلاقی سوال سے طلبہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

- Advertisement -

معاملہ سامنے آنے پر کامیسٹس یونیورسٹی انتظامیہ نے سارا ملبہ پیپر وزیٹنگ لیکچرار پر ڈال دیا، اور انچارج، کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار اور ریکٹر جامعہ بری الذمہ قرار دیے گئے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس کے احکامات پر انکوائری کی گئی، انکوائری میں وزیٹنگ لیکچرار پرچہ میں سوال شامل کرنے کے ذمہ دار قرار پائے، جس پر لیکچرار خیر البشر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

یونیورسٹی کے مطابق وزیٹنگ لیکچرار خیر البشر پر کامسیٹس میں آئندہ نوکری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں