اشتہار

برطانیہ:دوسری جنگ عظیم کا بم پھٹ گیا، خوفناک لمحات کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں جنگ عظیم دوم کا بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاؤنٹی نورفوک کے علاقے گریٹ یرماؤتھ میں چار روز قبل دریافت ہونے والا دوسری جنگ عظیم کا 250 کلوگرام وزنی بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے پھٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی گئی۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر لوگوں نے دعویٰ کیا کہ جب یہ دھماکہ ہوا تو چوبیس کلومیٹر دور تک عمارتیں لرز اٹھیں۔

نورفولک پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، بم دھماکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

نورفولک پولیس نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گریٹ یار ماؤتھ میں بم کو ناکارہ بنانے کے کام کے دوران دھماکہ ہوا، ہمارے ڈرون نے اس لمحے کو قید کر لیا، ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ چار روز قبل گریٹ یارموتھ کے دریائے یارے کے قریب کراسنگ پر کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار کو کام کرنے کے دوران یہ بم ملا تھا۔

بم ملنے کی اطلاع پر مقامی افراد میں کھبلی مچی اور پولیس نے متاثرہ علاقے کو مکمل طور پر خالی کرالیا تھا جبکہ اس علاقے میں آنے جانے والی تمام سڑکوں کو بند کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق بم کو ناکارہ بنانے کا کام شروع کیا گیا اور کچھ ہی وقت کے بعد ڈیوائس پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا جس کی ویڈیو کیمرے میں قید ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں