کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو مضر صحت کھانا ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کی نااہلی سامنے آگئی، مسافروں کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے میں کیڑے نکل آئے۔
مضر صحت کھانا فراہمی پر مسافروں کی وزارت صحت حکام کو شکایت پر ایکشن لیا گیا۔
- Advertisement -
ایئرپورٹ ہیلتھ افسر نے کراچی ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا لاؤنج سیل کردیا ہے جبکہ فوٹیج میں کھانے میں کیڑا رینگتا ہوا نظر آرہا ہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی کراچی ایئرپورٹ پر کھانے سے کیڑے ملے تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سول ایوی ایشن حکام مبینہ طور پر من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دیتے ہیں اور کھانے پینے کی اشیا کا معیار خراب ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔