منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

لندن: فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد حیران کُن مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں ہونے والی آتش زدگی کے بعد خوبصورت مناظر نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، سوشل میڈیا پر آگ کے شعلوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی ڈربی شائر میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بعد  آگ کے شعلے اتنے بلند ہوئے کہ وہ  آسمان کو چھونے لگے۔

اس دوران ایسا منظر پیش آیا کہ لوگوں کو ایسا محصوس ہوا جیسے شعلے بالکل فضا میں لہراتے گھوسٹ ہنٹر کا منظر پیش کرہے ہوں۔

- Advertisement -

انتظامیہ کے مطابق فیکٹری میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑکی جس کے بعد فائر فائٹرز اور ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا ، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی دیکھیں: آگ لگنے کے بعد آسمان پر قوس قزاح کے رنگ، ویڈیو وائرل

فیکٹری میں چونکہ پلاسٹک اور کیمیکل موجود تھا اسی وجہ سے آگ بہت تیزی کے ساتھ پھیلتی رہی اور ایک وقت میں تو شعلے 60 فٹ سے زیادہ بلند بھی ہوئے جو بہت خوبصورت منظر پیش کررہے تھے۔

فائر فائٹرز نے 12 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جس کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا، اچانک لگنے والی آگ کے باعث لاکھوں ڈالر کی مالیت کا پلاسٹک جل کر خاکستر ہوگیا۔

مالک کا کہنا تھا کہ ’فیکٹری میں 6 لاکھ پلاسٹک کے ٹرے تیار کیے جارہے تھے کہ اچانک مال میں آگ لگی جس پر ملازمین نے قابو پانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے البتہ ایمرجنسی سائرن بجانے کے بعد تمام ملازمین خیر و عافیت سے باہر نکل آئے‘۔

جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے مناظر موبائل کیمروں میں محفوظ کیے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے اور انہیں صارفین نے خوبصورت قرار دیا۔

ویڈیو دیکھیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں