تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

2 سر اور منہ والی انوکھی مچھلی، لوگ دیکھ کر حیران، ویڈیو وائرل

خدائے واحد کی بعض تخلیقات دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیتی ہیں، اس بار ایک جھیل سے ایک منہ اور دو سر والی مچھلی ملی ہے۔

سوشل میڈیا پر آئے روز حیران کن ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں، ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو ہاتھ میں ایسی انوکھی مچھلی پکڑے دکھایا گیا ہے جس کے دو سر اور دو منہ ہیں، ہے نا حیرت انگیز بات۔

اس انوکھی مچھلی کی ویڈیو Oddly Terrifying نامی ٹوئٹر پیج پر پوسٹ کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین صرف حیرت زدہ ہی نہیں ہو رہے بلکہ اس پر کئی انوکھے نظریے بھی جنم لے رہے ہیں اور اکثر نے اسے جھیل میں تابکاری اثرات سے ہونے والی آلودگی کو مچھلی کی شکل تبدیل ہونے کی وجہ قرار دیا ہے۔

تاہم سمندری حیات کے ماہرین نے ان تمام تھیوریز کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک ایشیائی کارپ نسل کی مچھلی ہے جو پانی کی آلودگی سے متاثر نہیں ہوئی بلکہ وہ اسی بگڑی ہوئی شکل کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا کے ڈاکٹر ٹموتھی موسیو کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی سے متاثرہ مچھلی طویل عرصے تک زندہ نہیں رہتی ہے۔

چورنوبل کا وسیع پیمانے پر مطالعہ کرنے والے سائنسدانوں نے بتایا کہ ایشین کارپ کے ساتھ اصل میں کیا ہو رہا ہے یہ جاننے کے لیے ایک وسیع مطالعے کی ضرورت ہوگی۔ مستند تجربات کے بغیر اس بات کا حتمی تعین کرنا ممکن نہیں ہوگا کہ اسکی وجہ کیا ہے؟

 

واضح رہے کہ یہ ویڈیو سب سے پہلے 2017 میں Reddit پر منظر عام پر آئی، جہاں ایک صارف نے مچھلی کی اس انوکھی جسامت کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اوپر کی "آنکھیں” دراصل نتھنے ہیں۔ نیچے کی آنکھیں حقیقی آنکھیں ہیں۔ اوپر والا منہ اصل منہ ہے۔ نیچے کا "منہ” ایک منتشر ہوا ہے جو گوشت کو پھاڑ دیتا ہے۔ میں نے اسے پہلے بھی دیکھا ہے اور مچھلی اپنی اس جسامت کے ساتھ طویل عرصے تک زندہ رہ سکتی ہے تاہم اسے کھاتے وقت مشکل ہوتی ہے اور خوراک کا بڑا حصہ ضائع ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کے کئی دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی سامنے آئے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ موروثی بیماری کا نتیجہ ہے جب ایک صارف نے تو اس مچھلی کو کورونا کا مریض بنا دیا اور لکھا کہ اس کی حالت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی عجیب الخلقت سمندری مخلوق سامنے آتی رہتی ہیں جیسا کہ کچھ ماہ قبل غیر معمولی پنکھ اور خوفناک بھوت جیسی آنکھ والی مچھلی منظر عام پر آئی تھی۔

Comments

- Advertisement -