تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

"سمندر پر تیرتا منفرد ہوٹل نصف صدی بعد ڈوب گیا”

دنیا بھر میں ہانگ کانگ کی سیاحتی پہنچان اور ملکہ برطانیہ کا میزبان بننے والا سمندر پر تیرتا ہوٹل "جمبو فلوٹنگ ” نصف صدی کے بعد ڈوب گیا ہے۔

نصف صدی تک سیاحوں کو محظوظ کرنے والا اور دنیا میں ہانگ کانگ کی سیاحتی پہنچان بننے اور ملکہ برطانیہ کی میزبانی کا شرف رکھنے والا سمندر پر تیرتا ہوٹل "جمبو فلوٹنگ ” نصف صدی کے بعد ڈوب گیا ہے جس کے بعد سیاحت کے شوقین افراد کے لیے ایک اہم سیاحتی مقام ختم ہوگیا ہے، مذکورہ ریسٹورنٹ کو متعدد ہولی وڈ فلموں کے علاوہ چینی، ہانگ کانگ اور کوریائی فلموں میں بھی دکھایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا کی وجہ سے 206 فٹ طویل ’جمبو فلوٹنگ‘ گزشتہ دو سال سے بند تھا، جس وجہ سے ریسٹورنٹ کے مالک سخت مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہوں نے کچھ دن قبل ہی تیرتے ہوٹل کو ہانگ کانگ سے دوسرے نامعلوم مقام منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اسی سلسلے میں گزشتہ ہفتے اسے ہانگ کانگ سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ ریسٹورنٹ پارسل آئی لینڈ کے قریب پانی کے اندر چلا گیا، ’جمبو فلوٹنگ‘ کے ڈوبنے سے اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ہوٹل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔۔

ریسٹورنٹ کی مالک کمپنی کے مطابق جس جگہ ’جمبو فلوٹنگ‘ ڈوبا، وہاں پانی کی سطح زیادہ گہری تھی اور ریسٹورنٹ انتہائی اندر چلا گیا، جس سے اس میں پانی بھر گیا۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ نے 1976 میں دنیا میں اپنی طرز کا نیا اور منفرد تیرتا ہوٹال فلوٹنگ جمبو‘ بناکر سمندر میں چھوڑا تھا،206 فٹ طویل ریسٹورنٹ کو چینی شاہی محل کے طرز پر تعمیر کیا گیا تھا اور اسے دور سے دیکھنے سے ہی چینی کشیدہ کاری اور شاہی محلات کی عکاسی ہوتی تھی۔

 

شاہی طرز کے اس ’جمبو فلوٹنگ‘ میں بیک وقت 2 ہزار افراد بیٹھ سکتے تھے، اس میں ایک بار ریسٹورنٹ، سمندری شکار پکڑنے اور محفوظ رکھنے کا ٹینک، تیرتا کچن اور 8 چھوٹی کشتیاں بھی اس انوکھے ہوٹل کا حصہ تھیں جو سیاحوں کو ساحل سے ریسٹورنٹ تک لانے اور انہیں قریبی علاقوں میں سیاحت کے لیے لے جانے کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔

ہانگ کانگ کی سیاحتی پہچان بننے والے اس تیرتے ریسٹورینٹ کے ڈوبنے پر مقامی افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی نقصان قرار دیا ہے جب کہ کچھ لوگوں نے اس کے ڈوبنے کو سرکاری سازش قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’جمبو فلوٹنگ‘ کو حکومت اور اس کی اتحادی سیاسی جماعتوں نے سازش کے تحت ڈبو کر ہانگ کانگ کے لوگوں سے اس کی اچھی یادداشتیں چھین لیں۔

Comments

- Advertisement -