تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے کا ٹائر چوری، منفرد واقعہ

نئی دہلی : چوروں نے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے ‘میراج’ کا مبینہ طور پر چوری ہونے والا ٹائر ایئرفورس کے حوالے کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت شہر لکھنؤ میں واقع بخشی تالاب ایئرفورس اسٹیشن پر سے جودھ پور ایئربیس کےلیے سپلائی بھیجی گئی تھی جس میں سے لڑاکا طیارے میراج کا ایک ٹائر چوری ہوگیا تھا۔

ٹرک ڈرئیور نے چوری کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی تاہم پولیس چور اور لاپتہ ٹائر کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 27 نومبر کو لکھنؤ کے علاقے پتھ میں پیش آیا تھا اور گزشتہ روز 4 دسمبر کو چور جنگی طیارے کا ٹائر لیکر بخشی تالاب ایئربیس پہنچے اور بھارتی فضائیہ کے حوالے کیا۔

چوروں نے بھارتی فضائیہ کے افسران کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ انہیں یہ ٹائر سڑک پر لاوارث حالت میں پڑا ملا جسے وہ ٹرک کا ٹائر سمجھ کر گھر لے گئے لیکن بعد میں اندازہ ہوا کہ یہ ٹائر جنگی طیارے کا ہے۔

Comments

- Advertisement -