تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چاند اور مریخ کے ملاپ کا دلکش نظارہ

کراچی : آئندہ اتوار کو چاند اور مریخ کا ملاپ ہوگا لیکن یہ منفرد و دلکش نظارہ صرف کچھ ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئندہ اتوار کو چاند اور مریخ اس طرح ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گے کہ دیکھنے والوں کو لگے گا جیسے چاند اور مریخ کا ملاپ ہوگیا۔

چاند اور مریخ کے آمنے سامنے آنے کے بعد ایسا منظر اس لیے نظر آئے گا کیونکہ مریخ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا، اور یہ منفرد فلکیاتی منظر موریطانیہ، مراکش، جنوب وسطی امریکا اور کچھ دیگر ممالک میں دیکھا جائے گا۔

طلوع آفتاب سے قبل تقریباً ایک ڈگری کے فاصلے سے چاند اور مریخ الگ ہوجائیں گے لیکن یہ فرق نمایاں دکھائی نہیں دے گا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس دلکش منظر کو دوربین، ٹیلی اسکوپ اور عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔

Comments

- Advertisement -