تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

محبت کے اظہار کیلئے پہلی بار جنگی ٹینکوں کا استعمال

ماسکو : روسی فوجی نے 16 ٹینکوں کی مدد سے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی، اس کام کیلئے فوجی نے ٹینکوں کی دو کمپنیوں کی مدد حاصل کی۔

دنیا بھر میں بسنے والے بہت سے افراد ایسے ہیں جو اپنے محبوب سے منفرد انداز میں محبت کا اظہار کرکے شادی کی پیشکش کرتے ہیں لیکن روسی فوج کے ایک لیفتیننٹ نے اپنی محبوبہ کو 14 فروری کو شادی کی پیش کش کرنے کےلیے ایسا انوکھا طریقہ اپنایا کہ دنیا دنگ رہ گئی۔

روسی فوجی ڈینس خازنسیف نے 14 فروری 2020 کو ویلنٹائن ڈے پر اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کا ارادہ کیا تو پوری کی پوری رجمنٹ ہی اس کا ساتھ دینے کےلیے تیار ہوگئی اور 16 ٹینکوں پر مشتمل دو کمپنیوں نے دل کی شکل بناکر پر لڑکی کو سرپرائز دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب رجمنٹ نے ٹینکوں کی مدد سے دل بنالیا تو لفٹیننٹ ڈینس خازنسیف اپنی محبوبہ کو آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر ٹینکوں کی طرف لایا اور گلدستہ دیتے ہوئے محبت کا اظہار کیا۔

لڑکی نے جب ماسکو کے قریب واقع فوجی چھاونی میں ٹینکوں سے دل بنا دیکھا تو خوشی خوشی شادی کےلیے ہاں کردی۔

Comments

- Advertisement -