تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا وائرس پر قابو پانے میں امریکا رخنہ ڈال رہا ہے، چین

بیجنگ: چین نے ہلاکت خیز کرونا وائرس سے نمٹنے میں امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سمیت بعض ممالک اس معاملےمیں رخنہ ڈال رہےہیں۔

چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کرونا وائرس کو کنٹرول کیلئے عالمی صحت عامہ کے اقدامات سے کئی زیادہ کام کر رہے ہیں اور عالمی ادارہ صحت کو وبا پر قابو پانے کیلئےچین کےاقدامات پراعتماد ہے تاہم امریکا سمیت بعض ممالک اس معاملےمیں رخنہ ڈال رہےہیں، امریکا نے اب تک کوئی تعاون فراہم نہیں کیا، امریکا واحد ملک تھا جس نے سب سے پہلےسفارتکار ووہان سے نکالے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ کرونا وائرس کنٹرول کیلئے انتہائی جامع اور سخت ترین اقدامات اٹھائےہیں، کرونا کنٹرول کرنے کیلئے ذمہ داری کے ساتھ کام کررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

چین نے واضح کیا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نیا معیار طےکررہے ہیں اور عالمی ادارہ صحت وبا پر قابو پانے کے لیے چین کے اقدامات پر حمایت کر رہا ہے۔

خیال رہے چین میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے ، مختلف شہر ویرانے کا منظرپیش کررہے ہیں، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد361 ہوگئی ہے جبکہ سترہ ہزارسے زائد افراد وائرس سے متاثرہیں۔

ایک کروڑ آبادی کا شہرووہان گھوسٹ سٹی میں تبدیل ہوگیا۔لوگ گھروں میں محصورہیں، سڑکیں ویران ہیں۔بیجنگ میں بھی میڑواسٹیشنزسنسان اورسڑکیں ٹرانسپورٹ سے خالی ہیں۔

مختلف ممالک نے چین کے ساتھ سرحد بند اورپروازیں معطل کردی ہیں جبکہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے ائیرپورٹ پرووہان سےجکارتا آنےوالےمسافروں پر جراثیم سےبچاؤکیلئےاسپرے کیا جارہا ہے اوراسکریننگ کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -