ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

لاہور : ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف نجی یونیورسٹی کے طلباء نے اہم شاہراہ بند کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : یونیورسٹی آف سرگردھا لاہور کیمپس کے طلباء نے ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف لاہور کی اہم شاہراہ کو بلاک کردیا، ٹریفک جام ہوگیا، انتظامیہ اور طلباء کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اہم شاہراہ کینال روڈ کو ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف یونیورسٹی آف سرگودھا لاہور کیمپس کے طلبا نے احتجاجاً بند کردیا۔

مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، ٹائروں کو آگ لگا کر کینال روڈ پر دھرنا دے دیا، طلبہ احتجاج کرتے نکل آئے اور سڑک کو بلاک کر دیا، سڑک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔،

- Advertisement -

دھرنا ختم کرنے کے لیے طلبہ اور انتظامیہ میں مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوگئے جس کے بعد طلباء نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ڈگری کا انتظار کررہے ہیں۔

یونیورسٹی ان کو ڈگریاں جاری نہیں کر رہی اور ان کا مستقبل برباد کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ لاہور کیمپس کی ڈگریوں کا کیس لاہور ہائی کورٹ میں بھی زیر التواء ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں