اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

نامعلوم شخص سکیورٹی حصار عبور کر کے نریندر مودی تک جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پروٹوکول میں نامعلوم شخص گھس آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی ریاست کرناٹک میں ایک روڈ شو میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے جہاں ان کی سکیورٹی میں خامی سامنے آئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص باآسانی ہجوم سے نکل کر سکیورٹی حصار عبور کرتا ہے اور بھارتی وزیر اعظم تک پہنچ جاتا ہے۔

نریندر مودی کی سکیورٹی پر تعینات ایس پی جی اہلکار نامعلوم شخص کو پکڑ کر ہجوم کی طرف دھکا دیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں