تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈرائیور زخمی

لاہور: پنجاب کے سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

سابق گورنر پنجاب اور نامور قانوندان لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں میرا ڈرائیور زخمی ہوا، حملہ آور فرار ہوگئے۔

اس واقعے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق لطیف کھوسہ کےگھرپہنچ گئے، پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سردار لطیف کھوسہ کے گھر کے باہر سےگولیوں کے کئی خول ملے ہیں، گھر پر 7 فائر کئے گئے، گولیاں گھر کے دروازے اور گیراج میں پارک کار میں لگیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ میں پستول اور رائفل کا استعمال کیا گیا، ایک گولی گیراج میں موجود ڈرائیور جاوید کی ٹانگ میں لگی، زخمی ڈرائیور جاوید کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جارہی ہے، سی سی ٹی وی میں واضح ہوگا کہ حملہ آور کار پر تھے  یا موٹر سائیکل پر، جبکہ مزید تفتیش کیلئے زخمی ڈرائیور کا اسپتال میں بیان لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب چوہدری اعتزازاحسن بھی لطیف کھوسہ کےگھر پہنچ گئے، انہوں نے لطیف کھوسہ کےگھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -