تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اداکارہ سے سیاستدان بننے کا سفر کیسا رہا؟ ارمیلا نے بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے پہلی بار اداکارہ سے سیاست دان بننے کے سفر میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارمیلا مٹونڈکر نے بتایا کہ جب سیاست میں جانے کا فیصلہ کیا تو لوگوں نے عجیب نظر سے دیکھا اور میرے بارے میں شروع ہوگئے، تبصروں کا سلسلہ اب تک برقرار ہے۔

ارمیلا مٹونڈکر نے بتایا کہ جب آپ خوبصورت ہوں اور اوپر سے خاتون ہوں تو آپ کو ایسی ہی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن مردوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایک اداکارہ سیاست میں جائے تو سمجھا جاتا ہے کہ وہ گونگی اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہے، یہ سب میرے ساتھ اس لیے ہوا کیوں کہ میرا تعلق فلم انڈسٹری سے تھا۔

خیال رہے کہ ارمیلا مٹونڈکر نے 2019 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کر کے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اسی سال ہی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لیا تاہم وہ ہار گئی تھیں۔

ارمیلا مٹونڈکر کا شمار صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف ہندی بلکہ تیلگو، تمل، ملیالم اور مراٹھی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہیں فلمیئر ایوارڈ اور نندی ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز بھی ملے۔

Comments

- Advertisement -