بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

اروشی روٹیلا کا ’دابیدی ڈبیدی‘ گانے پر تنقید کرنے والوں کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی ایکشن ڈرامہ فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کے گانے ’دابیدی ڈبیدی‘ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’دابیدی ڈبیدی‘ میں ساؤتھ انڈین اسٹار ننداموری بالاکرشنا بھی شامل ہیں۔ گانے کو اداکارہ کے متنازع ڈانس کی وجہ سے آن لائن تنقید کا سامنا ہے، بہت سے لوگوں نے اسے نامناسب قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے سے بے خبر تھی، اروشی روٹیلا

اورشی روٹیلا نے انٹرویو میں تنقید کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گانا خاص طور پر ننداموری بالاکرشنا کے مداحوں کیلیے فلمایا گیا ہے، ریہرسل کا عمل آسانی سے ہوا اور خود کو کوریوگرافر شیکھر ماسٹر کے ساتھ کام کرنے میں مطمئن محسوس کیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہماری ٹیم عوام کے ردعمل سے حیران ہے کیونکہ توقع نہیں تھی گانے پر تنقید کی جائے گی، سوچا نہیں تھا کہ یہ غلط وجوہات کی بنا پر وائرل ہو جائے گا۔

ڈاکو مہاراج تیلگو فلم ہے جس کا بجٹ حیران کن طور پر 100 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ تنقید سے ہٹ کر فلم اور گانا کو کافی مقبولیت بھی ملی ہے۔

اروشی روٹیلا نے اس سے قبل ایک متنازع بیان دیا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے زیادہ مقبول ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں