اشتہار

ویڈیو: رشبھ پنت کی صحت سے متعلق سوال پر اروشی روٹیلا نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی صحت سے متعلق سوال پر خاموشی توڑ دی۔

پاپرازی نے اروشی روٹیلا سے ممبئی ایئرپورٹ کے باہر مختصر گفتگو کی جس کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔ اداکارہ سے کرکٹر کی ایک تصویر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔‘

پاپرازی نے انہیں بتایا کہ رشبھ پنت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اس پر اروشی روٹیلا نے بھی کہہ دیا کہ ’میری دعا بھی اُن کے ساتھ ہے۔‘

- Advertisement -

2018 میں اروشی روٹیلا اور رشبھ پیت کے درمیان معاشقے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور یہ سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔

متعلقہ: اروشی روٹیلا کی مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں

رشبھ پیت 30 دسمبر 2022 کو ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے باعث ممبئی کے کوکیلا بین نیروبھائی امبانی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ٹریفک حادثے کے فوراً بعد اداکارہ نے کسی کو مخاطب کیے بغیر ٹوئٹ کیا تھا کہ ’میں آپ اور آپ کی فیملی کے لیے دعاگو ہوں۔‘ ٹوئٹر صارفین نے اداکارہ کے مذکورہ ٹوئٹ کو رشبھ پنت سے جوڑا تھا۔

بعد ازاں 7 جنوری کے روز اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام اسٹوری پر کوکیلا بین نیروبھائی امبانی اسپتال کی تصویر شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ وہ کرکٹر کی عیادت کے لیے گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں