تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تجارتی جنگ کا خاتمہ، امریکہ اور چین کے درمیان ڈیل

واشنگٹن : امریکہ اورچین کےدرمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کیلئے ڈیل طے پاگئی، امریکہ کا کہناہے کہ یہ ڈیل پہلا مرحلہ ہے مزید معاملات پر مذاکرات جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دو عالمی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے ڈیل طے پاگئی، ڈیل پرامریکی صدرڈانلڈ ٹرمپ نے دستخط کئے، ڈیل پر دستخط ہونے سے امریکہ اورچین میں جاری تجارتی جنگ میں کمی آئےگی۔

ڈیل کےتحت چین دوسال میں دوسوارب ڈالرکی امریکی مصنوعات خریدےگا، اس میں 40 ارب ڈالرکی زرعی اجناس، 75 ارب ڈالرکی مینوفیکچرڈ گڈز، 50 ارب ڈالرکی توانائی اور 40 ارب ڈالرکی خدمات خریدے گا۔

اس چینی اقدام کے جواب میں امریکہ چینی مصنوعات پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی کرےگا، مجموعی طورپر 360 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پرٹیکسوں میں کمی کی جائے گی۔

خیال رہے چند روز پہلے امریکہ نے چین کو کرنسی میں جوڑ توڑ کرنے والے ممالک کی فہرست سے بھی نکال دیاتھا۔

دوسری جانب امریکا اور چین میں تجارتی ڈیل کے باعث امریکی حص بازاروں میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ، امریکاکی تمام اسٹاک مارکیٹوں کا اختتام گرین زون میں ہوا جبکہ اشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان دیکھنےمیں آیا۔

مزید پڑھیں : امریکا چینی مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکسز میں کمی کرنے پر رضا مند 

چینی حصص بازاروں میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ اور جاپان اسٹاک مارکیٹوں میں مستحکم نظر آیا۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر مینامریکا چینی مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکسز میں کمی کرنے پر رضا مند ہو گیا تھا  اور ٹرمپ نے اس سلسلے میں ڈیل پر دستخط کر دیے تھے، برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا  کہ چین نے امریکا سے درآمدات بڑھانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ بيجنگ اور واشنگٹن کے مابين گزشتہ برس سے جاری تجارتی جنگ ميں اب تک دونوں فريقين ايک دوسرے کی درآمدات پر قريب 360 بلين ڈالر ماليت کے ٹيکس عائد کر چکے ہيں۔

Comments

- Advertisement -