تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

افغانستان، امریکی افواج سب سے بڑے اڈے کو رات کی تاریکی میں‌ چھوڑ‌ گئی

کابل: افغان دارالحکومت سے پچیس کلومیٹر دور مسافت پر واقع صوبے پروان کے ضلع بگرام سے امریکی فوج نے رات کی تاریکی میں بغیر مطلع کیے  علاقہ چھوڑ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اپنے اور نیٹو افواج کے زیر استعمال ’بگرام ایئربیس‘ کو دو روز قبل چھوڑا، جس کے بعد شہریوں نے وہاں پہنچ کر لوٹ مار مچائی اور قیمتی اشیا لے کر چلتے بنے۔

امریکی فوج کے بگرام ائیربیس سےجانےکے بعد بیرکوں اور گوداموں میں شہریوں نے لوٹ مار کی، فوجی اڈے کی بجلی بندکرنےکی ویڈیو بھی سامنےآگئی، جس میں ائیر بیس پر اسلحہ اور دیگر سامان بھی بکھرا پڑا نظر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے اہم اضلاع پر قابض طالبان کا بڑا اعلان

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئربیس سے چوری ہونے والاسامان مارکیٹ میں فروخت کےلیے آگیا ہے، ایک شہری نے تو فوجی جوتوں کی دکان بھی کھول لی، جو بہت ہی سستے داموں فوجی بوٹ فروخت کررہا ہے۔

اس حوالے سے چوبیس گھنٹے تک افغان حکومت اور فورسز پر شدید تنقید کی گئی اور  کارکردگی پر مختلف سوالات بھی اٹھائے گئے، جن میں سب سے اہم بات طالبان کے آگے سرینڈر کا خیال تھا۔

افغان حکومت اور سیکیورٹی فورسز نے سرینڈر یا طالبان کے خلاف عدم کارروائیوں کے  تاثر کو مسترد کیا جبکہ اب بگرام ایئربیس کے نئے افغان کمانڈر نے بڑا انکشاف کر کے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان سے بچنے کیلئے ہزاروں افغان فوجی تاجکستان پہنچ گئے

اسے بھی پڑھیں: ‘امریکا ٹریلین ڈالرز لگا کر بھی طالبان کو شکست نہیں دے سکا’

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ’امریکی فورسز رات کے اندھیرے میں بغیر کسی نوٹس کے بگرام ایئربیس چھوڑ کر روانہ ہوئی، جس کے بعد شہریوں نے وہاں پہنچ کر قیمتی اشیاء لوٹ لیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’افغان فورسز کو بگرام ایئربیس خالی ہونے کی بات دو گھنٹے بعد علم میں آئی، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے وہاں کا کنٹرول سنبھالا اور عوام کو منتشر کیا‘۔ افغان کمانڈر نے کہا کہ ’اگر امریکی فوج اطلاع کردیتی تو لوٹ مار روک سکتے تھے‘۔

دوسری جانب افغانستان میں افغان فوج اورطالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات بھی ہیں، افغان طالبان نے ملک کے مزید گیارہ اضلاع پر قبضہ کرلیا۔

افغان فورسز نے جھڑپوں میں 261 طالبان کو مارنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہدنے کہا کہ میدان جنگ میں مضبوط پوزیشن کےباوجود مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں، آئندہ ماہ مذاکرات میں تحریری امن منصوبہ افغان حکومت کو پیش کریں گے‘۔

Comments

- Advertisement -