تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہزاروں قدرتی ہیروں سے جڑا دنیا کا مہنگا ترین ماسک کہاں تیار ہورہا ہے؟

واشنگٹن/بیجنگ : چینی ارب پتی نے کرونا سے بچاو کےلیے ہیروں جڑا دنیا کا مہنگا ترین ماسک تیار کرنے کا آرڈر دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مقیم چینی ارب پتی نے کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا سے بچنے کےلیے دنیا کے مہنگے ترین ماسک کا آرڈر اسرائیلی جیولری کمپنی کو دیا ہے جو ساڑھے تین ہزار سے زائد سیاہ و سفید قدرتی ہیروں سے سجا ماسک کرے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس ماسک میں این 99 فلٹر کا نظام بھی موجود ہوگا جو کوویڈ 19 سے مکمل طور پر حفاظت کرے گا۔

اسرائیلی جیولری کمپنی کے مالک کا کہنا تھا کہ اس ماسک کو 18 قیراط 250 گرام سونے سے تیار کیا جارہا ہے جس میں 3 ہزار 607 سفید و سیاہ رنگت کے قدرتی ہیرے جڑے ہوں گے۔

اسحاق لیوی، اسرائیلی جیولری کمپنی کا مالک

کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ چینی ارب پتی نے ماسک کا آرڈر دینے سے پہلے تین شرائط عائد کی تھیں، پہلی یہ کہ مذکورہ ماسک دنیا کا مہنگا ترین ماسک ہو، دوسری یہ کہ ماسک 31 دسمبر سے قبل مل ڈیلیور ہوجائے اور تیسری یہ کہ ماسک یورپ و امریکا کے معیارات کے مطابق ہو۔

اسرائیلی جیولری کمپنی کے مالک کا کہنا تھا کہ اس ماسک کی قیمت 15 لاکھ امریکی ڈالر ہے جس کے باعث یہ دنیا کا مہنگا ترین ماسک ہوگا۔

Comments

- Advertisement -