ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

امریکی سینٹ کام کمانڈر کی آرمی چیف سے اہم ملاقات، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: امریکی سینٹ کام کمانڈر کی سربراہی میں وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی سربراہی میں امریکی وفد نےجی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی کی صورتحال اوراستحکام پرگفتگو کی گئی جبکہ دفاعی اورسیکیورٹی تعاون بالخصوص عسکری تعلقات پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی امن واستحکام کےلیےاہم کردارپرتبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان امریکا فوجی تربیتی تبادلہ پروگرام بھی زیربحث آیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی کمانڈرنےدہشت گردی کےپاک فوج کی کاوشوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ون آن ون ملاقات کےبعد دونوں ممالک کے وفود کی سطح پربھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر امریکی وفد نےپاک افواج کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کمانڈرسینٹ کام نےآرمی میوزیم کابھی دورہ کیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں