تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

عراق میں اغوا میں ناکامی کے بعد امریکی شہری قتل

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ملزمان نے اغوا کی کوشش میں ناکام ہونے پر امریکی شہری کو گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول امریکی شہری مقامی تعلیمی ادارے میں انگریزی کا استاد تھا اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے قتل کا واقعہ بغداد کے وسطی علاقے میں ہوئی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات اور عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے امریکی شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور وہاں سے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ لاش کو اسپتال بھی منتقل کیا، اسپتال رپورٹ کے مطابق امریکی شہری کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Comments