آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس کی قیادت جیک برگ مین نےکی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد میں تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی بات ہوئی۔
وفد نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کےکردار کو سراہتے ہوئے علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی لازوال خدمات کا اعتراف کیا۔
امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا اور سیکیورٹی،تجارت،سرمایہ کاری کےشعبوں میں تعاون کےفروغ کی خواہش ظاہر کی۔
آرمی چیف نےوفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔ ملاقات میں آئی ٹی میں تربیتی تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیےگئے۔