تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

عمران خان نے فون پر بتایا کہ وہ امریکا مخالف نہیں، امریکی کانگریس مین

اسلام آباد : امریکی کانگریس مین بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فون پر بتایا کہ وہ امریکا مخالف نہیں، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس مین بریڈ شرمین نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ حال ہی میں امریکی وزیرخارجہ کو پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری آزادیوں سے متعلق خط لکھا تھا، امریکی وزیرخارجہ کو لکھے گئے خط کا مطلب عمران خان کی حمایت نہیں۔

بریڈ شرمین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کیا تو میں نے تنقید کی، لیکن عمران خان نے فون پر بتایا کہ وہ امریکا مخالف نہیں اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

یاد رہے بریڈ شرمین کی جانب سے امریکی وزیرخارجہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا وہ ’امریکا کی پاکستان کے لیے پالیسی پر زیادہ سے زیادہ انسانی حقوق کے عزم کے لیے رہنمائی کرے۔

امریکی کانگریس مین کا کہنا تھا کہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے، امریکا پاکستان تعلقات کو جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہونا چاہیئے۔

Comments

- Advertisement -