جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

امریکا سے غیرقانونی مقیم 104 بھارتی ہتھکڑیاں لگا کر ڈی پورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کو ڈی پورٹ کرنا شروع کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں غیرقانونی مقیم 104 بھارتی شہریوں کوہتھکڑیاں لگر کر ڈی پورٹ کردیا گیا۔ امریکی فوجی طیارہ غیرقانونی مقیم بھارتی شہریوں کولیکر امرتسر پہنچ گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک بدر ہونے والے 104 بھارتی شہریوں کا تعلق پنجاب، گجرات اور مہاراشٹر سے ہے۔

رپورٹس کے مطابق غیرقانونی تارکین وطن کی بھارت منتقلی کی پرواز سب سے طویل ترین تھی۔

ملک بدرکیے جانے والے تمام بھارتی شہریوں کی مکمل تصدیق کی گئی ہے، رپورٹس کے مطابق امریکا میں تقریباً 7 لاکھ 25 ہزار بھارتی تارکین وطن غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں، جو غیر قانونی تارکین وطن کی تیسری بڑی تعداد ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے، اس وقت بھارت سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا عمل جاری ہے۔

امریکا میں غیر دستاویزی تارکین وطن کی تعداد تقریباً 11 ملین (ایک کروڑ دس لاکھ) ہے، ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ جب وہ دوبارہ منتخب ہوں گے تو امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا آپریشن شروع کریں گے۔

ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں، وائٹ ہاؤس

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کی مزید کھیپوں کی واپسی کی توقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں