ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

امریکی سفارتخانے کا حسینہ معین اور کنول نصیر کے انتقال پراظہارِ افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی سفارتخانے نے حسینہ معین اور کنول نصیر کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حسینہ معین بہترین ڈارمہ نگار اور کنول نصیر پہلی پریزینٹر تھیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسینہ معین اور کنول نصیر کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سےاظہار تعزیت کیا۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی دو ناقابل یقین خواتین حسینہ معین اور کنول نصیر کو کھودیا ہے، حسینہ معین بہترین ڈارمہ نگار تھیں ، جو اپنے ڈراموں میں خواتین کے کرداروں کو بااختیار بنانے کے لئے مشہور تھیں جبکہ کنول نصیر پاکستان کی پہلی پریزینٹرتھیں۔

- Advertisement -

خیال رہے آج پاکستان کی معروف ڈرامہ نگار و مصنفہ حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کرگئیں ۔

حسینہ معین نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بہترین اور مشہور ڈراموں سے نوازا، ان کے مشہور ڈراموں میں ان کہی، تنہایاں، دھوپ کنارے، آنسو،آئینہ اور بندش جیسے کئی یادگار ڈرامے شامل ہیں۔

گذشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیرانتقال کرگئیں تھیں ، چند روز قبل انہیں دل کے دورے کے باعث اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ آئی سی یو میں زیرعلاج تھیں۔

کنول نصیر پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ تک پی ٹی وی اورریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں