تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اڑان بھرتے ہی مسافر طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی

واشنگٹن: امریکی ریاست نیو جرسی میں مسافر طیارے کے انجن میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز جیٹ لائنر کی پرواز کے انجن میں آگ لگنے کے سبب پائلٹ نے طیارے کو نیوجرسی لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے 1871 کے انجن سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔

ایک مسافر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری اس کے انجن سے آگ کے شعلے دکھائی دینے لگے۔

مسافر گیبریل گیزی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا ہورہا ہے، میری بہن نے کہا کہ یہ دیکھو یہ لائٹ کی روشنی ہے لیکن میں سمجھ گیا کہ انجن میں آگ لگی ہے، میں اپنے آپ کو یقین دلاتا رہا کہ ہم ٹھیک ہوجائیں گے کیونکہ ہم صرف ایک منٹ کے لیے ہوا میں اڑے تھے۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پرواز مکنیکل مسئلے کی وجہ سے واپس آئی، پرواز کو بحفاظت لینڈ کرلیا گیا اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے لاس اینجلس روانہ کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -