تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مائیک پومپیو کا دورہ سعودی عرب، جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق گفتگو ہوگی

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو مشرقی وسطیٰ کے آٹھ روزہ دورے پر آج سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کے آٹھ روزہ دورے کے دوران قطر کا دورہ مکمل کرکے امریکی وزیر خارجہ آج سعودی عرب پہنچے ہیں، وہ اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل پومپیو نے قطری دارالحکومت دوحہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا سعودی ولی عہد سے خاشقجی کے قاتلوں کو جواب دہ بنانے کا مطالبہ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران ان سے مطالبہ کریں گے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ان کے جرائم کے لیے جواب دہ بنایا جائے۔

جمال خاشقجی سے متعلق سعودی ٹرائل اقوام متحدہ نے ناکافی قرار دے دیا

امریکی وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں تمام حقائق کے منظر عام پر لائے جانے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی عرب کے ٹرائل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے ٹرائل سے شفافیت کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی سفارت خانے میں اپنی منگیتر کے کاغذات لینے کے لیے گئے تھے، جہاں انھیں قتل کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -