پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

امریکا کا حماس سے ملاقات کے بعد اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ایلچی بوہلر کا کہنا ہے کہ امریکا اور حماس کی ملاقات ’بہت مددگار‘ رہی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر کا کہنا ہے کہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ براہ راست امریکی ملاقاتیں انتہائی "مددگار” تھیں۔

انہوں نے فلسطینی گروپ کے ساتھ اضافی ملاقاتوں کو مسترد نہیں کیا۔

بوہلر نے سی این این کے اسٹیٹ آف دی یونین پروگرام کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ "غزہ پر ہفتوں کے اندر کچھ ہو سکتا ہے تاہم  اس نے تفصیل نہیں بتائی۔

حماس کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکی حکام کے ساتھ براہِ راست بات ہوئی ہے۔

حماس کے عہدے دار کے مطابق امریکی حکام سے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، حماس اور مختلف امریکی مواصلاتی چینلز کے درمیان متعدد بار بات ہوئی ہے۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں دوحہ میں حماس اور امریکی حکام کے درمیان 2 براہِ راست ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے خفیہ مذاکرات کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی دوحہ میں حماس سے براہِ راست مذاکرات ہوئے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں