جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کرا دی‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ جمع کرایا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انٹونی بلنکن نے بدھ کی شام سعودی میڈیا اسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے درحقیقت ایک قرارداد پیش کی ہے جو اب سلامتی کونسل کے سامنے ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ ممالک اس کی حمایت کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر بات چیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں