تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا: ہائپر سونک میزائل تجربہ ناکام

واشنگٹن: امریکا کا بدھ کو کیا گیا ہائپرسونک میزائل تجربہ بری طرح ناکام ہو گیا، پروٹو ٹائپ ہتھیار کے تجربے میں یہ امریکا کی دوسری ناکامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کا ہائپر سونک میزائل تجربہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے، بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ یہ میزائل تجربہ بدھ کو انجام دیا گیا۔

پنٹاگون کے ترجمان کے مطابق میزائل تجربے کی ناکامی کی وجہ میزائل کے سسٹم میں تکنیکی خرابی تھی، تاہم امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے ہائپر سونک میزائل کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

پینٹاگون نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے امید ظاہر کی ہے کہ ہائپرسونک میزائلوں کی دفاعی اور جارحانہ صلاحیتیں صحیح راستے پر ہیں۔ خیال رہے کہ پروٹو ٹائپ ہتھیار کے تجربے میں یہ امریکا کی دوسری ناکامی ہے جسے “کنونشنل پرامپٹ اسٹرائیک” کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔

بائیڈن حکومت نے ہائپرسونک میزائلوں سمیت دور مار میزائلوں کے لیے 2023 کے فوجی بجٹ میں 7.2 ارب ڈالر کا تقاضا کیا ہے۔ ہائپر سونک میزائل کے تجربے میں امریکا کی ناکامی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب روس حال ہی میں زیرکان نامی الٹرا سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -