ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

امریکا نے ویزا اسکریننگ اور ویٹنگ کے نئے اصول جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا اسکریننگ اور ویٹنگ کے نئے اصول جاری کردیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئے اصول طلبا اور تبادلہ پروگرام کے درخواست دہندگان پر لاگو ہوں گے، نئی پالیسی کے تحت تمام دستیاب معلومات سے ویزا درخواست گزاروں کی جانچ ہوگی۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کی شناخت کی جائے گی جو امریکا کی شناخت کی جائے گی جو امریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہوں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایف ایم جے ویزا کلاسز میں درخواست دینے والوں کی مکمل چھان بین ہوگی۔

درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا موجودگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، تمام درخواست گزاروں کو سوشل میڈیا پروفائلز کو ’پبلک‘ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے جلد ایف ایم جے ویزا انٹرویو کی بحالی کریں گے، ہر ویزا فیصلہ قومی سلامتی سے جڑا معاملہ ہے۔

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں