تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکہ میں بھی بجلی بحران کا خطرہ

واشنگٹن: سپر پاور امریکہ میں ممکنہ بجلی بحران کے پیش نظر صدر جوبائیڈن نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

پاکستان اور  بھارت سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک میں تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ عام بات ہے، لیکن کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ اس طرح کی صورتحال کا سامنا سپر پاور امریکا کو بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

لیکن اب دنیا بھر میں جاری توانائی بحران اور گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث امریکا میں بھی بجلی بحران کا خد شہ پیدا ہوگیا ہے، اسی خطرہ کے پیش نظر امریکی صدر جوبائیڈن نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، بجلی کی فراہمی بنیادی انسانی ضرورت ہے اور یہ ملک کی قومی سلامتی اور دفاع کے لیے بھی اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی ترسیل میں مشکلات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک میں بجلی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

امریکی صدر نے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر ہنگامی اقدام اٹھایا ہے اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں سے سولر پینل کی درآمد پر ٹیرف میں 2 سال کی چھوٹ دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب : عوام کو بجلی کی فراہمی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

خیال رہے کہ امریکہ کی متعدد ریاستوں کیلیفورنیا، ٹیکساس، کنساس اور ایری زونا سمیت کئی امریکی ریاستوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور خشک سالی کے باعث بجلی بندش کے خدشات ہیں۔

Comments

- Advertisement -