تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کشمیریوں میں بھارت کیخلاف لاوا پک رہا ہے، جوکسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، امریکی اخبار

نیویارک : مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم عالمی میڈیا مسلسل سامنے لارہا ہے، امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کشمیریوں میں بھارت کے خلاف غصہ عروج پرہے۔لاوا پک رہا ہے ، جوکسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارت کا کمیونیکیشن بلیک آؤٹ بھی مقبوضہ کشمیرکی سچائی دنیا تک پہنچنے سے نہ روک سکا، عالمی میڈیا مسلسل بھارتی مظالم سے پردہ اٹھا رہا ہے۔

امریکی اخبار نے رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیریوں میں بھارت کیخلاف بہت غصہ ہے، لاوا پک رہا ہے جوکسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، بھارتی فورسز گرفتار نوجوانوں کوتشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں، مسجد پر پتھر پھینکنے سے انکار پر گرفتارنوجوان کو اتنا مارا کہ اس کی کمر ٹوٹ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کشمیری والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے جیل میں ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو دنیا سے کاٹ کر تنہا کرنے اور خوف پیدا کرنے کی کوشش کی، درجنوں کشمیری والدین مختلف تھانوں کے سامنے اپنے بچوں کی ایک جھلک دیکھنے کی امید پر گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میڈیا کیخلاف نفرت اورغصہ بڑھ رہا ہے، کشمیری عوام کا کہنا ہے مقبوضہ وادی کی صورتحال کو نارمل بتاتے بھارتی میڈیا کوشرم آنا چاہئیے۔

مزید پڑھیں : امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کشمیر میں مظالم پر ایک اور رپورٹ شایع کر دی

یاد رہے گذشتہ ہفتے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مظالم پر ایک اور رپورٹ شایع کی تھی ، جس میں لکھاتھا کہ 5 اگست کے بعد 3 ہزار کے قریب افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں 13 سال کے بچے بھی شامل ہیں جبکہ کشمیر کی انتظامیہ یہ بتانے کو تیار نہیں کہ کتنے بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اخبار کا کہنا تھا کہ بچوں کی گرفتاری پر سوال پر بھارتی وزارت داخلہ نے کوئی جواب نہیں دیا، جب کہ مودی کے دعوے کے بر عکس مقبوضہ کشمیر ایک ماہ سے مکمل بلیک آؤٹ کا شکار ہے، مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیادت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا بھارتی اقدامات سے مقبوضہ وادی میں خوف اور غصے کی فضا ہے جبکہ یو این انسانی حقوق کے نمایندوں نے صورت حال کو پریشان کن قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -