تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صومالیہ میں امریکی فضائی حملہ، 35 جنگجو ہلاک، پینٹاگون

واشنگٹن: صومالیہ میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 35 جنگجو ہلاک ہوگئے، پینٹاگون نے حملے کی تصدیق کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے صومالیہ کے علاقے ہیران میں فضائی حملے کیے، ان حملوں میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 35 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

فضائی حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جنگجوؤں کی گرفتاری کے لیے بری فوج چھاپے مار رہی ہے، فضائی حملہ جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے سے دوسرے ٹھکانے کی جانب منتقلی کے دوران کیا گیا۔

واضح رہے کہ صومالی حکومت کی درخواست پر امریکی فوج شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی میں معاون و مددگار ہے، امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اتحادی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد سے صومالیہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: صومالیہ: کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

گزشتہ ماہ امریکی فضائی حملے میں 52 شدت پسند ہلاک ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکی فضائیہ کی جانب سے 6 فضائی حملوں میں 62 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

افریقی کمانڈ کے سربراہ جنرل تھامس کا کہنا ہے کہ جب تک شدت تنظیم الشباب کے جنگجو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں موجود ہیں امریکی فضائیہ کے حملے جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجو 2011 سے صومالیہ کے دارالحکومت میں موجود ہیں جس کے خلاف امریکی فضائیہ کی جانب سے حملے جاری ہیں۔

شدت پسند جنگجوؤں کی جانب سے موغادیشو میں حکمران، آرمی اور عام افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے جس کے سبب متعدد افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -