اسلام آباد : امریکا نے پشاور میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتحانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور میں انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے۔
امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
#Peshawar #PeshawarBlast #PeshawarBleedsAgain #PeshawarAttack pic.twitter.com/HWoeJjj6Ev
— US Embassy Islamabad (@usembislamabad) July 11, 2018
یاد رہے گذشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید اور 75 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں : پشاور: اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا، ہارون بلور سمیت 13 شہید
ہارون بلور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، ان کی شہادت کے باعث پی کے 78 پر الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر 2012 اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کو شہید کیا گیا تھا، اس سانحے میں عوامی نیشنل پارٹی رہنما سمیت 9 افراد شہید ہوئے تھے۔