تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

حاملہ خواتین کو ویزے دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے حاملہ خواتین کو ویزے کے اجرا پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے حاملہ خواتین کو ویزے کے اجرا میں پاندی کا فیصلہ کیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ امریکا میں سیاحت کے غرض سے آنے والی خواتین بچوں کی پیدائش کے لیے امریکا کا سفر کرتی ہیں تاکہ ان کے بچوں کو امریکی پاسپورٹ مل سکے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ان منصوبوں کے بارے میں معلومات رکھنے والے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان قوانین کی وجہ سے حاملہ خواتین کو سیاحتی ویزا پر سفر کرنا زیادہ دشوار ہوجائے گا، قواعد کے مطابق انہیں ویزا حاصل کرنے سے پہلے ایک اضافی رکاوٹ کو ختم کرنا پڑے گا اور باور کرانا ہوگا کہ ان کے پاس امریکا آنے کی ایک اور جائز وجہ ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ ہر طرح کی امیگریشن پر پابندی عائد کرتی رہی ہے اور اب حاملہ خواتین کو ویزے دینے پر پابندی عائد کرنے جارہی ہے لیکن اسکالرز کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا ان کے لیے اتنا آسان نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق قونصلر افسران کو ابھی یہ ہدایت نہیں کی دی گئی ہیں کہ وہ انٹرویو کے دوران پوچھیں کہ آیا کوئی عورت حاملہ ہے لیکن انہیں یہ طے کرنا ہوگا کہ آیا ویزا درخواست دہندگان بنیادی طور پر پیدائش کے لیے امریکا آرہا ہے یا نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس قانون کے مسودے کا مقصد پیدائش کی سیاحت سے وابستہ قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہے جس میں پیدائش کی سیاحت سے وابستہ مجرمانہ سرگرمی بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -