جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’یمن پر حملہ امریکا اور برطانیہ کی حماقت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے یمن کے خلاف حملوں کو امریکا و برطانیہ کی حماقت قرار دیا ہے۔

اپنے ردعمل میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ یمن پر حملہ امریکا اور برطانیہ کی حماقت ہے امریکااگرسمجھتا ہے اسرائیل کا مقابلہ کرنا چھوڑ دیں گےتویہ اس کی غلطی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات سے سمندری بحری سفر کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ یہ لڑائی، میزائلوں، ڈرونز اور جنگی جہازوں کا تھیٹر بن چکا ہے۔

- Advertisement -

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تناؤ والے اس بحری علاقے میں حوثی باغیوں کی جانب سے عالمی تجارتی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کی وجہ سے جہاز رانی کمپنیوں کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا تھا، امریکا نے دسمبر کے اوائل میں بحیرہ احمر کے لیے ایک کثیر القومی بحری ٹاسک فورس بھی قائم کی ہے۔

انٹرنیشنل چیمبر آف شپنگ کے مطابق عالمی تجارت کا 12 فی صد بحیرہ احمر سے گزرتا ہے، جو نہر سویز کے ذریعے افریقہ سے گزرنے کا شارٹ کٹ فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ دو دن قبل امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹروں نے یمن سے ایک مال بردار بحری جہاز پر چڑھنے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں پر فائرنگ کی تھی، جس میں حوثی باغیوں کے 10 جنگجو مارے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں