واشنگٹن: امریکا نے قرضوں سے آزادی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پرمعاشی صورتحال کوترجیح دینا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے قرضوں سے آزادی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان معاشی استحکام کیلئےآئی ایم ایف سے کام جاری رکھے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی طویل مدتی صحت استحکام کیلئےاہم ہے ، پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پرمعاشی صورتحال کوترجیح دینا ہوگی۔
آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کیلئےمعاشی استحکام کیلئے انتہائی اہم ہوں گی پاکستان آئی ایم ایف اورمالیاتی اداروں سےمل کرمیکرواکنامک ریفارمزکیلئےکام کرے۔