تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

امریکا میں ای سگریٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار ہوگئی

واشنگٹن:امریکا میں ای سگریٹ سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 1 ہزار افراد ای سگریٹ کی وجہ سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی 48ریاستوں میں ای سگریٹ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعدادایک ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکا میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

امریکی وزارت صحت اور بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکزکے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ای سگریٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک چوتھائی اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر زتاحال ای سگریٹ کے باعث پیدا ہونے والی بیمار ی کی وجوہات جاننے سے قاصر ہیں جس کی علامات میں سینے میں درد ، تھکاوٹ اور سانس کی قلت شامل ہیں۔

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کی ڈاکٹر اینے شوچت کا کہنا ہے کہ تاحال یہ وبا مزید جاری رہے گی۔

اینے شوچت کا کہنا تھا کہ میں ان زخموں کی سنگینی پر زور نہیں دے سکتی ہوں، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ہمیں مزید کیسز کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کی 48 ریاستوں میں ای سگریٹ کے متاثرین کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ای سگریٹ کے باعث ہلاک ہونے والے 18 افرادکی عمریں لگ بھگ 50 کے قریب ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ استعمال کرنے کے باعث سب سے عمر 20 سالہ نوجوان ہلاک ہوا جبکہ ہلاک ہونے والے سب سے بڑے شخص کی عمر 70 برس ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہےجس سے اموات بھی ہورہی ہیں۔

یاد رہے رواں برس اگست میں امریکا میں الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے ہونے والی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں سے ایک دم توڑ گیا تھا ، اس واقعے کو ویپنگ سے پہلی موت قرار دیا گیا تھا۔

خیال رہے ان دنوں ماہرینِ طب امریکا میں پھیپھڑوں کی ایک پراسرار بیماری کی تحقیقات بھی کر رہے ہیں جو ان کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے پھیلتی ہے۔

امریکا میں بیماریوں کی روک تھام کے ذمہ دار ادارے سی ڈی سی کا کہنا تھا کہ امریکا کی 22 ریاستوں میں پھیپھڑوں کی اس بیماری کے 193 ’ممکنہ کیسوں ‘ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سی ڈے سی کے ماہرین نے کہا تھا کہ کثر کیسوں میں ٹی ایچ سی نامی مواد کی ویپنگ شامل ہے جو بھنگ کا ایک اہم اور فعال جزو ہے، پھیپھڑوں کی بیماری کے یہ کیسز 28 جون سے 20 اگست کے درمیان سامنے آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -