اشتہار

امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کے لیے انٹرویو کی شرط سے چُھوٹ کی اہلیت میں توسیع کردی گئی ہے۔

سفارتخانے کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ امریکا کے بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے لیے پاکستانیوں کی اہلیت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے، ہر عمر کے لوگ جن کے پاس امریکا کا بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے وہ پروگرام سے فایدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

- Advertisement -

مزید تفصیلات کے لئے لنک پر کلک کریں

https://ustraveldocs.com/pk/pk-loc-documentdropoff.asp.

ترجمان کا کہنا تھا کہ جن کے ویزے کی مدت گزشتہ 45 مہینوں کے دوران ختم ہو گئی ہے تو وہ بھی اس پروگرام میں شرکت کے لیے اہل ہیں ۔ ماضی میں صرف 45 برس یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری اس پروگرام سے مستفید ہونے کے اہل تھے۔

اس کے علاوہ اسٹوڈنٹ ویزا اور پٹیشن کی بنیاد پر کام کا ویزا کے ایسے درخواست گزارجن کے پاس پہلے امریکی ویزا موجود تھا وہ بھی ویزا انٹرویوسے استثنا کے اہل ہوں گے اور اُن کے لیے یہ سہولت 2023 ء میں بھی جاری رہے گی۔

https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp.

بتایا گیا ہے کہ ویزا انٹرویو سے استثنا میں توسیع کی مذکورہ انتظامی تبدیلی کا مقصد صارفین کے لیے خدمات کی فراہمی میں بہتری اوراہل پاکستانی شہریوں کے سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے عمل کو مؤثر بنانا ہے تاہم ویزا رکھنے والے بعض اہل شہریوں کو درخواست جمع کرانے کے بعد امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے پیش ہونا پڑ سکتا ہے،

درخواست گزار ویزا انٹرویو سے استثنا کی اہلیت کے تعین کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں