تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عجیب و غریب سمندری مخلوق دریافت

امریکا میں سمندر سے نکلنے والی عجیب و غریب مخلوق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی سمندر کی تہہ سے زلزلے کے بعد سمندری مخلوق دریافت ہوئی جس کا کوئی چہرہ نہیں ہے۔

اس مخلوق کا سائز کسی گاڑی کے جتنا ہے جبکہ اس کا جسم بالوں نے ڈھکا ہوا نہایت سخت ہے۔

یہ عجیب مخلوق اُس وقت نظر آئی کہ جب 28 سالہ میریکا اور ان کے دوست ایڈونی امریکی ریاست اوریگون کے ساحلِ سمندر پر چہل قدمی کر رہے تھے اور اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں اچانک ساحل پر ایک سفید بالوں والی مخلوق کی باقیات نظر آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا تھا کہ جیسے اس کے اندر پسلیوں کا کوئی پنجرہ موجود ہے لیکن وہ سب کیا تھا یہ بتانا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ مخلوق انتہائی بڑی تھی اور کسی بڑی گانٹھ کی طرح نظر آتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مخلوق انتہائی خوفناک نظر آرہی تھی جبکہ اس کے پاس سے ایک ناگوار بو بھی اٹھ رہی تھی جس کی وجہ سے وہاں کھڑا رہنا بھی مشکل تھا۔

اس حوالے سے میریکا نے بتایا کہ جب میں نے اپنے اس پاؤں سے ٹھوکر لگائی تو مجھے اس کے بال بھی سخت محسوس ہوئے جبکہ جسم کی ساخت مضبوط پٹھوں کی مانند لگی۔

Comments

- Advertisement -