تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا: بے حس ماں کے سامنے سوتیلے بھائی کی درندگی، چھوٹے بھائی کا بھیانک قتل

واشنگٹن: امریکا میں ماں کے سامنے سوتیلے بھائی نے آٹزم(اعصابی بیماری) کا شکار اپنے چھوٹے بھائی کو بے دردی سے قتل کردیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹینیسز میں پیش آیا جہاں ماں تماش بین بن کر سوتیلے بھائی کو اپنے چھوٹے بھائی پر تشدد کرتا دیکھتی رہی لیکن اسے نہ بچایا جس کے باعث 14 سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 14 سالہ سیڈ نلسن آٹزم کی بیماری میں مبتلا تھا جس کے باعث وہ بولنے، سمجھنے اور سیکھنے کی صلاحیتوں سے محروم رہا۔ سفاک سوتیلے بھائی نے مظلوم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران ماں اور بیٹے نے اس قتل کو چھپانے کی کوشش کی اور پولیس کو بتایا کہ وہ مردہ حالت میں کمرے سے برآمد ہوا لیکن لڑکے کے جسم پر زخم دیکھ کر اہلکاروں نے تفتیش کی تو حقیقت سامنے آگئی۔

ماں نے اعتراف کیا کہ سیڈ نلسن کا سوتیلا بھائی اسے لاتوں اور مکوں سے مار رہا تھا لیکن میں نے اسے نہیں بچایا ہاں البتہ اسے آواز لگا کر رکنے کا کہا اس کے بعد میں وہاں سے چلی گئی تھی۔

تشدد کے دوران سیڈ نلسن کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، بچے کی موت کی اصل وجہ بھی تحقیقات کے بعد سامنے آجائے گی۔

Comments

- Advertisement -